ابنا: يہ ملاقات شہر ولادي ويسٹک ميں ايشيا پيسيفک اقتصادي تعاون تنظيم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر ہوئي ـچين کے صدر ہو جنتاؤ نے مشرقي روس کے شہر ولادي ويسٹک ميں اپنے روسي ہم منصب ولادمير پوتين سے ملاقات ميں باہمي تعلقات اور علاقائي و عالمي مسائل پر گفتگو کي ـاس ملاقات سے قبل چيني صدر نے کہا تھا کہ روس کے صدر ولادمير پوتين سے علاقائي و بين الاقوامي مسائل ميں دونوں ملکوں کي باہمي اسٹريٹيجک شراکت کے فروغ کے طريقوں پر تبادلہ خيال کرنا چاہتے ہيں ـ روس کے صدر نے اس ملاقات ميں کہا کہ روس اور چين کے روابط چيني صدر ہوجنتاؤ کي ذاتي محنت کي وجہ سے اعلي سطح تک پہنچے ہيں....../169
7 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 345887
روس اور چين کے سربراہان مملکت نے اپني ملاقات ميں باہمي دلچسپي کے مسائل پر تبادلہ خيال کياـ